پاکستان
26 نومبر ، 2015

دولت مشترکہ کانفرنس ،وزیر اعظم نواز شریف مالٹا پہنچ گئے

 دولت مشترکہ کانفرنس ،وزیر اعظم نواز شریف مالٹا پہنچ گئے

ولیتا.......وزیر اعظم نواز شریف مالٹا پہنچ گئے ہیں،جہاں دولت مشترکہ کی 24 ویں کانفرنس 27 اور 28 نومبر کو ہو رہی ہے ،دولت مشترکہ کانفرنس ہر2 سال بعد منعقد ہوتی ہے۔

وزیراعظم مالٹا کا دورہ مکمل کرکے فرانس جائیں گے جہاں وہ ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر ان کی فرانسسی قیادت سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں وہ فرانس میں ہونے والے دہشتگرد حملوں پرپاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے افسوس اور دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔

مزید خبریں :