کھیل
27 نومبر ، 2015

محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس

محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس

لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمد حفیظ سے 7 روز کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

محمد حفیظ نےحالیہ انٹرویو میں محمد عامر سےمتعلق بیانات دیئےتھے اور بنگلادیش پریمئر لیگ میں چٹاگانگ کی ٹیم کیلئے کھیلنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ نہیں کھیل سکتے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ یہ ذاتی معاملہ نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق ملک کی عزت اور ساکھ سے ہے اور وہ کسی ایسے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتے جس نے ملک کو بدنام کیا ہو۔

محمد حفیظ نے کہا کہ اگر کسی دوسری ٹیم نے انہیں پیشکش کی تو وہ بنگلہ دیشی پریمئر لیگ کھیلیں گے۔

دوسری جانب چٹاگانگ کے میڈیا منیجرکا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہم نے حفیظ کو کوئی پیشکش نہیں کی تو اسے مسترد کس طرح کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :