کھیل
27 نومبر ، 2015

سلویسٹر اسٹالن کی ایکشن سے بھرپور فلم ” کریڈ“ آج ملک بھر میں ریلیز

سلویسٹر اسٹالن کی ایکشن سے بھرپور فلم ” کریڈ“ آج ملک بھر میں ریلیز

 کراچی....... جیو فلمزوہ شاہکار لارہا ہے جس کا پاکستانی شائقین کو بے چینی سے انتظارتھا۔ ہالی ووڈ کے ایکشن اسٹار سیلویسٹر اسٹالن کی فلم” کریڈ“ آج سے پاکستان بھر میں شاندار بزنس کرنے آرہی ہے۔

ہدایت کار راین کوگلر کی یہ اسپورٹس ڈرامہ1974 سے شروع ہونے والی ہالی ووڈ کی مقبول سیریز راکی کے سلسلے کو آگے بڑھاتی ساتویں پیشکش ہے۔

راکی بلبو نامی ایک عام سے باکسر کی انتھک محنت کے بعد بڑی کامیابی سے شروع ہونے والی اس کہانی میں یہ کردار اس بار بھی ایکشن اسٹار سلویسٹر اسٹالن نبھا رہے ہیں۔

اس نئی فلم کی کہانی کا مرکزی کردار راکی کے تیس برس پرانے دوست اور حریف اپولو کریڈ کے بیٹے کا ہے جسے مائیکل بی جورڈن ادا کررہے ہیں۔

راکی بلبو سے ٹریننگ کی غرض adonis creed لاس اینجلس سے فلاڈلفیا کا رخ کرتا ہے۔امریکی باکس آفس پر پہلے دن کی شاندار کامیابی اور فلم ناقدین میں پذیرائی حاصل کرنے والی آل ایکشن اورا سپورٹس ڈرامہ فلم کا ہے، آج سے ملکی سینماؤں میں افتتاح ہے۔کریڈ پاکستان بھر میں جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :