27 نومبر ، 2015
ممبئی.....بھارتی گلوکار ابھیجیت نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کے نام ایک زہریلا خط لکھ کر دل کا غبار نکالا،انتہا پسندی پر بیان دینے پر "پی کے"کو سعودی عرب منتقل ہونے کا مشورہ دے ڈالا، نام تبدیل کرنے پر دلیپ کمار اور میناکماری پر بھی طنز کے تیر برسا دئے۔
بھارتی گلوکار ابھیجیت کی پٹاری سے اب ایک زہریلا خط سامنے آیا ہے ،جس میں انہوں نے عامر خان سمیت دلیپ کمار اور میناکماری پر بھی طنز کے تیر برسائے ہیں،جو اس بات کا اظہار ہے کہ ’آواز جتنی میٹھی،زبان اتنی ہی کڑوی‘۔
مسلمانوں اور پاکستانی فنکاروں کو حقارت کی نظر سے دیکھنے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت نے ایک بار پھردل کا غبار اُگل دیا،
بالی ووڈ اداکار عامر خان کے نام ایک کھلےخط میں انہیں منافق کہہ دیا۔
ابھیجیت نے گٹھیا پن کی انتہا کرتے ہوئےدلیپ کمار اور میناکماری پر بھی طنز کے تیر برسائے،عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سےدو نسل پہلے یوسف خان نے اپنا نام بدلا اوردلیپ کمار بن گئے لیکن ہم نے انہیں قبول کیا۔
بالی وڈ لیجنڈ کیلئے غیر مناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ماہ جبین بانو نے خود کو مینا کماری بنا کر دوبارہ ایجاد کیا،لیکن آپ نے اپنی شناخت چھپائے بغیر کامیابی حاصل کی،مگر اب آپ نے ثابت کر دیا کہ آپ کیلئے آپ کے نام کا آخری حصہ کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہے۔
ابھیجیت نے عامر خان کو سعودی عرب منتقل ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ اپنی محنت کی کمائی کا ایک روپیہ بھی عامر خان کی فلم پر خرچ نہیں کریں گے۔