کاروبار
27 نومبر ، 2015

نندی پور پاور ہاؤس فنی خرابی کی وجہ سے بند

نندی پور پاور ہاؤس فنی خرابی کی وجہ سے بند

گجرانوالہ.......نندی پور پاور ہائوس فنی خرابی کی وجہ سے بند ہو گیا، 425 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ذرائع کے مطابق انجینئرز خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق نندی پور پاور ہائوس ایک بار پھر فنی خرابی کی وجہ سے بند ہو گیا ہے اور 425 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے، 12 گھنٹے بعد بھی خرابی دور نہ ہو سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بوائلر میں خرابی آئی ہے۔ چیف انجینئر نندی پور طارق بھٹی کے مطابق خرابی معمول کی بات ہے جسے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اگلے چند گھنٹے میں پلانٹ ٹھیک ہو جائے گا اوربجلی کی پیداور بحال ہو جائے گی۔

مزید خبریں :