27 نومبر ، 2015
ممبئی.......سلمان خان اس سال صرف بھارتی باکس آفس سے 500 کروڑ روپے سمیٹ چکے ہیں ، وہ بالی ووڈ میں سو اور دو سو کروڑ کی سب سے زیادہ فلمیں دینے والے ہیرو ہیں۔
سلمان خان کی فلموں کا موضوع کچھ بھی ہو، اس میں رومانس ہو، ایکشن ہو یا کامیڈی۔ دبنگ خان جس مووی میں ہوں وہ باکس آفس پر خوب دھمال مچاتی ہے، سو کروڑ کی فلمیں تو سلو میاں کی عادت بن چکی ہیں لیکن اب ان کی کِک سے دو دو سو کروڑ کی سب سے زیادہ تین فلمیں باکس آفس پر ریکارڈ ہوئیں ہیں ۔
ایک طرف کک میں سلمان نے چور بن کر 200 کروڑ کمائے، پھر سلمان بنے اچھے لڑکے یعنی بجرنگی بھائی جان فلم میں وہ پاکستان بھی آئے اور اس فلم نے دو سو کے بعد تین سو کروڑ کمائے۔ ابھی سلمان کی پریم رتن دھن پایو کی نمائش جاری ہے، 200 کروڑ کے اسٹاپ کراس کرنے کے بعد یہ فلم کہاں رکے گی یہ آنے والے دو ہفتے سب کو بتادیں گے۔