28 نومبر ، 2015
لندن......لندن کے سابق میئر کن لیونگسٹن نے شہر میں 10 برس پہلے ہوئے دھماکوں کو برطانیہ کی جانب سے عراق جنگ میں شمولیت کاردعمل قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے عراق جنگ میں حصہ لینے کےردعمل میں بمباروں نے لندن کے شہریوں کی جانیں لیں ۔
7جولائی 2005 کو لندن میں بس اور ٹیوب ٹرینز میں دھماکوں سے 52 افرادمارےگئے تھے ،کن لیونگسٹن اس وقت لندن کے مئیر تھے تاہم اُس وقت انہوں نے ان حملوں کو بےگناہ افراد کااندھا دھندقتل قرار دیا تھا۔