28 نومبر ، 2015
ممبئی......بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کی بڑھتی صورت حال کے پیش نظر بالی ووڈ اسٹار عامر خان کےگھر کے باہر سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔
انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف عامر خان کے بیان پر ہندو انتہا پسندتنظیموں نے ان کا بھارت میں جینا دو بھر کردیا ہے اور انتہا پسندوں کے حملے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے جس کے بعد ان کے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظر عامر خان کے گھر کے اطراف پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھادی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر پولیس کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ کچھ شدت پسندعامر خان کےگھر کے باہر احتجاج کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم نے مکمل سیکیورٹی فراہم کر دی ہے۔