کاروبار
26 مئی ، 2012

فیصل آباد کی صنعتوں کو دو روز کیلئے گیس کی فراہمی بند

فیصل آباد کی صنعتوں کو دو روز کیلئے گیس کی فراہمی بند

فیصل آباد… فیصل آباد کی صنعتوں کو دو روز کیلئے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ، گیس کی عدم دستیابی سے صنعتوں میں پیدواری عمل بند ہو گیا۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائن نے فیصل آباد کی صنعتوں کیلئے 26 مئی کی صبح چھ بجے سے 28 مئی کی صبح چھ بجے تک گیس بندش کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت آج صبح فیصل آباد ریجن کے 450 سے زائد صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔ گیس بندش کے نتیجہ میں صنعتوں میں پیدواری عمل بند ہو گیا اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدروں کا روزگار بھی متاثر ہو رہا ہے۔ شیڈول کے مطابق صنعتوں کو 28 مئی سے 2 جون تک پانچ روز کیلئے گیس بحال کی جائے گی۔

مزید خبریں :