انٹرٹینمنٹ
28 نومبر ، 2015

ہالی وڈ فلم ’’پرائیڈ اینڈ پری جوڈس اینڈ زومبیز‘‘کا نیا ٹریلر جاری

ہالی وڈ فلم ’’پرائیڈ اینڈ پری جوڈس اینڈ زومبیز‘‘کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس......ہالی وڈ کی خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہارر کامیڈی فلم"پرائڈ اینڈ پریجوڈس اینڈ زومبیز"کا ٹریلرجا ری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکاربیر اسٹیئرز کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی زومبیز کے خاتمے کیلئے سر گرم ایسی ٹیم کے گِرد گھوم رہی ہے جو خوفزدہ ہوئے بغیر انتہائی بہادری سے دشمن کا قلع قمع کرتی دِکھائی دے رہی ہے۔برائن اولیور، نٹالی پورٹمین اور ٹیلر تھامپسن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارللِی جیمز، سیم ریلے، جیک ہوسٹن ،بیلا ہیٹکوٹ،ڈوگلز بوٹ،چارلس ڈینس، میٹ اسمتھ اور لینا ہیڈی شامل ہیں۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور مناظرپر مبنی یہ ہاررکامیڈی فلم لائنز گیٹ کے تحت آئندہ سال 5فروری کو امریکا اور12فروری کو برطانوی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید خبریں :