دنیا
29 نومبر ، 2015

شامی جنگ میں خامنہ ای کےمقربین سمیت سینئر فوجی افسران ہلاک

شامی جنگ میں خامنہ ای کےمقربین سمیت سینئر فوجی افسران ہلاک

تہران........شاممیںپر لڑائی کے دوران باغیوں کے حملوں میں ایرانی فوج کے متعدد سینئر افسران ہلاک ہو گئے ،دوسری جانب امریکی حکام نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ حالیہ ایام میں ایران نے شام میں اپنی مداخلت کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شام کے محاذ جنگ پر لڑائی کے دوران باغیوں کے حملوں میں ایرانی فوج کے متعدد سینئر افسران ہلاک ہو گئے ہیں جن میں فوج کے اہم افسران اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعض مقربین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینئر فوجی عہدیداروں کی شام میں ہلاکت کی خبر پر تہران میں سخت غم اور صدمے کی کیفیت ہے۔

تاہم مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبر میں شام میں باغیوں کے حملوں میں 67 ایرانی فوجی ہلاک ہوئے۔ روسی فوجی کارروائیوںکے اعلان کے بعد سے ایران نے بھی اپنی مداخلت اور توسیع کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایران، شام میں مقدس مقامات کے دفاع کی آڑ میں شیعہ جنگجوؤں کو اس جنگ میں جھونک رہا ہے۔امریکی حکام کے اندازوں کے مطابق شام میں جاری لڑائی میں اب تک 2000 ایرانی فوجی اور نیم فوجی جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب سے روس نے شام میں بشارالاسد کے دفاع میں فوجیں اتاری ہیں تب سے ایرانی جنگجوؤں کی ہلاکتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :