30 نومبر ، 2015
نواب شاہ...... بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے زیر اہتمام سیمینار وائس چانسلر ارشد سلیم کی زیر صدارت سینیٹ ہال میں ہوا۔
اس موقع پر وائس چانسلر ارشد سلیم نے کہا کے پاکستان کی تاریخ میں بینظیر بھٹو یونیورسٹی وہ واحد یونیورسٹی ہے جس نے گذشتہ سال ڈگری کالجز کے سالانہ امتحانات میں 300 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کاپی کلچر کو کنٹرول کرنے کا قدم اٹھایا اور اس سال بھی یہی عمل دھرایا جائے گا
انھوں نے کہا کہ 9 دسمبر 2015 سے شروع ہونے والے ڈگری کالجز کے بی اے، بی ایس سی، بی کام، ایم بی اے، اور ایم کام کے سالانہ امتحانات میں کاپی کلچر کو کنٹرول کرنے کے لیے امتحانی سینٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائینگے۔