دنیا
30 نومبر ، 2015

وزیراعظم کا پیرس پہنچنے پر ن لیگ کی جانب سے شاندار استقبال

وزیراعظم کا پیرس پہنچنے پر ن لیگ کی جانب سے شاندار استقبال

پیرس … رضا چوہدری… وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پیرس آمد کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) رانس کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔

پارٹی صدر چوہدری ریاض پاپا نے وزیراعظم کو گلدستہ پیش کیا جس پر میاں نواز شریف نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خیریت معلوم کی اور پارٹی کے لئے چوہدری ریاض پاپا کی خدمات کو سراہا۔

وزیر اعظم نے بیرون ملک خاص کر فرانس میں پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر ن لیگ آزاد کشمیر ونگ کے صدر راجہ اشفاق اور جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم بھی موجود تھے ۔

مزید خبریں :