30 نومبر ، 2015
اوٹاوا .........امریکا اور کینیڈا کے سرد موسم سے پریشان کروڑوں تتلیوں نے میکسیکو کے پر فضا مقامات کا رخ کر لیا، امریکا اور کینیڈا میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاکھوں تتلیوں نے 4 ہزار 8 سو کلومیٹر سفر طے کر کے میکسیکو پہنچنا شروع کر دیا ہے۔
تتلیوں کی آمد سے وسطی میکسیکو کی فضاوں میں دلکش رنگ بکھر گئے ہیں، تتلیوں کی انوکھی نقل مکانی دیکھنے کے لیے سائنسداں اور سیاح بھی اس علاقے کا رخ کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق حالیہ برسوں میں یہاں آنے والی تتلیوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے، اندازے کے مطابق 1996 میں میکسیکو ہجرت کرنے والی تتلیوں کی تعداد ایک ارب تھی جو گزشتہ سال کم ہو کر ساڑھے 3 کروڑ تک پہنچ گئی ہے