01 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین کی نشست پر نون لیگ کے 21، تحریک انصاف کے 16امیدوار کامیاب ہوگئے، آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کے لیے رابطے جاری ہیں۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق شہر اقتدار میں برسراقتدار ن لیگ نے اسلام آباد کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں بھی میدان مار لیااور 21نشستیں اپنے نام کرلیں۔
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف 16 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،شیر اور بلے کے ساتھ اس دوڑ میں آزاد امیدواروں نے بھی خوب مقابلہ کیا اور 14آزاد امیدواروں نے کامیابی اپنے نام کی ۔