کاروبار
26 مئی ، 2012

بجٹ اجلاس : وزیر خزانہ کے لیے چار تقاریر تیار کی جائیں گی

بجٹ اجلاس : وزیر خزانہ کے لیے چار تقاریر تیار کی جائیں گی

اسلام آباد…یکم جون کو بجٹ اجلاس میں ، حزب اختلاف سے نمٹنے کے لیے خصوصی تیاریاں کی جا رہی ہیں، وزیر خزانہ کے لیے چار تقاریر تیار کی جائیں گی۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کے لیے چار بجٹ تقاریر تیار ہوں گی۔ پہلے تقریر کا دورانیہ آدھا گھنٹہ، دوسری کا 15 منٹ، تیسری کا 10 منٹ اور چوتھی کا صرف 5 منٹ ہوگا۔ تحریری تقاریر کے علاوہ وزیر خزانہ اپنے نکات سے بھی تقریر کرسکتے ہیں۔ اس طرح وہ حزب اختلاف کے رویئے کے مطابق تقریر کا چناوٴ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اراکین پارلے منٹ کے مطالعہ کے لیے آدھے گھنٹے کی تقریر ایوان میں تقسیم ہوگی۔ اس تقریر میں وزیر خزانہ 4 سال پہلے کی معیشت کی بد حالی کا رونا روئیں گے۔ تقر یر میں وہ موجودہ حکومت کی چار سالہ کارکردگی احاطہ کیا جائے گا۔بجلی کے لیے ایک ہزار ارب کی سبسڈی کا ذکر ہوگا اور ساتویں قومی مالیاتی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو وسائل دینے کا متن شامل ہوگا۔ وزیر خزانہ ٹیکس نظام آسان بنانے اور انکم ٹیکس کے سلیبس کم کرنے کا ذکر کریں گے۔

مزید خبریں :