کاروبار
26 مئی ، 2012

مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11.37 فیصد زیادہ

مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11.37 فیصد زیادہ

اسلام آباد…مہنگائی کا جن بجٹ سے قبل ہی عوام کو اپنے شکنجے میں مسلسل کستا چلا جا رہاہے،رواں ہفتے مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11.37 فیصد بڑھ گئی۔ پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس ایک سال کے عرصے کے دوران دال چنا 60 فیصد ، ٹماٹر 59 فیصد، ، ٹوٹا باسمتی چاول 19 فیصد، صابن 17 فیصد، خوردنی تیل 7 جبکہ گھی 6 فیصد مزید مہنگا ہوگیا۔ گرانی کی اس دوڑ میں کیلا ہی اکیلا نہیں جس کے نرخ اب 100 روپے فی درجن سے بھی اوپر ہیں بلکہ پیاز نے بھی غریب کے آنسو نکال دیئے ہیں اور اس کی قیمت میں بھی 54 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

مزید خبریں :