02 دسمبر ، 2015
نیو یارک ......فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،جس کی خوشی میں انہوں نے کمپنی کے 99فیصد شیئرز عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ،جس کی مالیت ساڑھے 47کھرب روپے بنتی ہے۔
انہوں نے عطیہ کردہ رقم سے ہونی والی فلاحی سرگرمیوں سے بیٹی اور دوسرے بچوں کیلئے دنیا کو بہترجگہ بنانے کا عزم بھی کیا ۔
ننھی پری کی آمد پر وہ اور ان کی اہلیہ ’چان‘بہت خوش ہیں،انہوں نے اپنی بیٹی کا نام میکس رکھ ہےاور اس کے نام ایک خط بھی تحریر کیا جس میں یہ بتایا ہے کہ وہ بیٹی کی آمد سے کتنے خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ بچوں کیلئے اس دنیا کو پہلے سے بہتر مسکن بنایا جائے۔
یہ خط دوہزار دو سو بیس الفاظ پر مشتمل ہے، جس میں صحت، تعلیم، انٹرنیٹ تک رسائی اور دیگر بنیادی سہولتوں کا ذکر ہے،مارک زکربرگ اگلے دو ماہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔