02 دسمبر ، 2015
لندن ......برطانیہ شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرے یا نہیں ؟ اس حوالے سے آج دارالعوام میں ووٹنگ ہوگی ۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ حکومت نے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا فیصلہ کیا ہے اور یہ حملے جلد شروع کیے جائیں گے تاہم اس حوالے سے آج دارالعوام میں ارکان پارلیمنٹ کے درمیان بحث اور پھر ووٹنگ کرائی جائے گی ۔
شام میں برطانیہ کے ممکنہ حملوں کے خلاف پارلیمنٹ ہائوس کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کے دفاتر کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اِن حملوں کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ شہریوں کے مارے جانے کا خدشہ ہے ۔