02 دسمبر ، 2015
کابل.......افغان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوٕں میں طالبان رہنما ملا منصور شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان طالبان نے اطلاعات کی تردید کی ہے۔
ترجمان افغان نائب صدر سلطان فیضی کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں ملا اختر منصور شدید زخمی ہیں، ان کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کوئٹہ کے نزدیکی سرحدی علاقے میں جنگجو کمانڈروں کی ملاقات کے دوران جھڑپوں کا واقعہ پیش آیا۔
طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجو جھڑپوں میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ملا منصور بھی شامل ہیں تاہم زخموں کی شدت واضح نہیں ہے۔
دوسری طرف ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ملا منصور کے زخمی ہونے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔