کاروبار
26 مئی ، 2012

بجٹ میں چینی پر سیلز ٹیکس 8.5 سے بڑھا کر 16 فیصد کرنے کی تجویز

بجٹ میں چینی پر سیلز ٹیکس 8.5 سے بڑھا کر 16 فیصد کرنے کی تجویز

اسلام آباد … مہنگائی سے بے حال عوام کیلئے آئندہ بجٹ میں چینی پر سیلز ٹیکس 16 فیصد کیا جاسکتا ہے، جو ابھی ساڑھے 8 فیصد ہے، اس طرح چینی مزید 4 روپے مہنگی ہوسکتی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ آئندہ بجٹ میں چینی پر سیلز ٹیکس 8.5 فیصد سے بڑھا کر 16 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ موبل آئل اور اس کی مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں کمی کی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تجویز ہے کہ آئندہ بجٹ میں موبل آئل پر 17 روپے فی لیٹر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی جائے۔ ذرائع کے مطابق گریس پر 25 روپے فی کلو ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ بیس آئل پر 17.15 روپے ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایل پی جی کے آئل پر 17 روپے 18 پیسے فی 100 کیوبک میٹر ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ ٹرانسفارمر کے تیل پر 17 روپے فی 100 کیوبک میٹر ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔

مزید خبریں :