03 دسمبر ، 2015
پر یٹو ریا.......چین اور جنو بی افر یقہ نے دونوں مما لک کے ما بین جا مع شرا کت داری قائم کر نے پر اتفاق کیا ہے۔چینی صدر شی جن پنگ اور جنو بی افر یقن صدر جیکب زو ما کے ما بین جمعرات کو ہو نے والی ملا قات میں با ہمی تعلقات کو مز ید وسعت دینے اور پا نچ سے دس سا لہ اسٹر یٹجک منصو بے کی عملداری بھی طے پا گئی۔
ملا قات میں چینی صدر نے کہا کہ دو نوں مما لک کے ما بین اسٹر ٹیجک شرا کت داری سیا سی اعتماد اور جا مع تعاون کے ساتھ مختلف شعبوں میں نئی جہتوں کو چھو رہی ہے جس سے دو نوں اطراف کی عوام مستفید ہو رہی ہیں۔
اس مو قع پر جنو بی افر یقہ کے صدر نے دو نوں مما لک کے مابین عوامی وفود کے تبا دلوں کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اقوا متحدہ، اورجی 20 کی سطح پر اور دویگر بین الاقوا می معا ملات کے حوا لے سے چین کے ساتھ تعاون کو بڑ ھا یا جا ئیگا۔
ملا قات کے بعد دو نوں مما لک کے ما بین معیشت،تجا رت،ثقافت، سا ئنس و ٹیکنا لو جی کے شعبوں میں تعاون کیلئے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیئے گئے۔