دنیا
03 دسمبر ، 2015

پاکستان کے ساتھ مسائل پرامن انداز میں حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت

پاکستان کے ساتھ مسائل پرامن انداز میں حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت

نئی دہلی........ بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل دوطرفہ طورپر اور پرامن انداز میں حل کرنے کیلئے تیار ہے تاہم بات چیت کیلئے ساز گار ماحول ضروری ہے۔

بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو میں روایتی الزامات دہراتے ہوئے کہاکہ اگرچہ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل دوطرفہ اور پرامن ذرائع سے حل کرنا چاہتا ہے تاہم پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کی مسلسل حمایت بات چیت کیلئے ساز گار ماحول کے قیام میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی طرف سے اپنی ایٹمی صلاحیتوں کو بڑھانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کم سے کم ایٹمی صلاحیت برقرار رکھنے سمیت اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملکی سلامتی کے حوالے سے تمام پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔

مزید خبریں :