دنیا
03 دسمبر ، 2015

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا خیرمقدم کرتا ہوں، فاروق عبداللہ

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا خیرمقدم کرتا ہوں، فاروق عبداللہ

سری نگر.......مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ بھارت میں صلاحیت نہیں کہ وہ آزادکشمیر کو حاصل کرسکے۔

ان کاکہناہےکہ مسئلے کاواحد حل اطراف کےکشمیریوں کےلیے سرحد کھولناہے، مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ نے یہ بات سری نگرمیں غیر رسمی انٹرویو میں کہی۔

فاروق عبداللہ کاکہناتھاکہ جس انداز میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم پیرس میں ملے، وہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب اطراف کےکشمیریوں کی ایک دوسرےسےشادیاں ہوں گی تووہ ایک خاندان کی طرح رہیں گے اور اسی طرح علاقے سے فوج کی تعدادکم کی جاسکے گی۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگربھارت آزادکشمیرپرقبضہ کرنےکی صلاحیت رکھتاتوایساکرچکاہوتا۔

مزید خبریں :