03 دسمبر ، 2015
لاس اینجلس......امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں پر کونسل آن اسلامک ریلیشنز نے دکھ کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
سین برڈینو واقعے پر کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس میں مبینہ حملہ آور سید فاروق کے برادر نسبتی فرحان خان نے بھی شرکت کی۔
کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسام ایلوش نے فائرنگ کے واقع کی مذمت کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے محرکات کے بارے میں فوری کوئی نتیجہ اخذ نہ کیا جائے۔
حسام نے مزید کہا کہ سید فارو ق امریکا میں پیدا ہوا اور یہیں پلا بڑھا، اس کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔