کاروبار
04 دسمبر ، 2015

اپٹما کا پنجاب میں ہفتےمیں ایک روزہ ہڑتال پر غور

اپٹما کا پنجاب میں ہفتےمیں ایک روزہ ہڑتال پر غور

لاہور........آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب میں ہفتے میں ایک روزہ ہڑتال پر غور کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔اپٹما پنجاب کے ترجمان کے مطابق ہنگامی اجلاس کل اپٹما ہائوس لاہور میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل صنعت کی طرف حکومت کی عدم توجہی پر غور کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ہفتے میں ایک دن کی مجوزہ ہڑتال تب تک جاری رہے گی جب تک حکومت ٹیکسٹائل صنعت کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کرتی۔ ترجمان کے مطابق توانائی کی عدم فراہمی کے سبب پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل صنعت کے مزدوروں کی نوکریوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے گیارہ ستمبر کو ٹیکسٹائل صنعت کے نمایندوں سے بات چیت میں ایک جامع ٹیکسٹائل پیکیج کی یقین دہانی کرائی تھی مگر اس کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :