پاکستان
04 دسمبر ، 2015

پی ٹی آئی کے رہنما اقبال خٹک اے این پی میں شامل

پی ٹی آئی کے رہنما اقبال خٹک اے این پی میں شامل

نوشہرہ........نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اقبال حسین خٹک نے ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا، انھوں نے یہ اعلان میاں افتخار حسین کے جلسے میں کیا۔

نوشہرہ کے علاقے ڈاگ اسماعیل خیل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار کا کہنا تھا کہ پختون رہنماؤں نے پاکستان اورافغانستان کی قیادت کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنےمیں کلیدی کردار ادا کیا،افغان صدر بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ افغان حکومت اورافغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت کار بنے جبکہ چین ثالثی کا کردار ادا کرے۔ سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ناکام ہوچکی ہے،پختون عوام نے تبدیلی کے نعرے سےدھوکہ کھایا اورغلط فیصلہ کیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے سابق رہنما اقبال حسین خٹک نے اپنے ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :