پاکستان
04 دسمبر ، 2015

پاکستان، برطانیہ قدیم ثقافتی اور سماجی رشتوں میں بندھے ہیں، شہباز شریف

پاکستان، برطانیہ قدیم ثقافتی اور سماجی رشتوں میں بندھے ہیں، شہباز شریف

لندن........وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ قدیم ثقافتی اور سماجی رشتوں میں بندھے ہیں، لاہور نالج پارک میں برطانوی تعلیمی اداروں کے لیے شاندار مواقع موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لندن میں یونیورسٹی آف لندن کادورہ کیا اور ماہرین تعلیم اورانتظامی افسران کے ساتھ ملاقاتیں کی ۔ انکا کہناتھاکہ اساتذہ کی تربیت اور امتحانی نظام کی بہتری کیلئے لندن یونیورسٹی کا تعاون حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے لندن میں وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم کا دورہ بھی کیا ۔میوزیم حکام سے ملاقات کے دوران پاک برطانیہ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہناتھاکہ ثقافتی ورثے کی حفاظت کیلئے برطانیہ کا تعاون قابل قدر ہے۔

مزید خبریں :