05 دسمبر ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بیلٹ باکس چھپانے کے معاملے پر دو سیاسی جماعتوں کےدرمیان تنازع کھڑا ہوگیا۔
گلستان جوہر کی انکم ٹیکس بلڈنگ میں بیلٹ باکس چھپانے پر 2سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔دونوں جماعتوں کے مرد اور خواتین کارکنوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے۔
صورت حال کشیدہ ہونے کے بعد وہاں رینجرز تعینات کردی گئی ہے جس نے حالات کو کنٹرول میں لے لیا ہے۔