05 دسمبر ، 2015
کراچی......آج کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں اب تک 7 سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی سے 3 جبکہ پنجاب سے 4 شکایات موصول ہوئیں ، تمام شکایات معمولی نوعیت کی ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم میں گزشتہ رات سے شکایات ملنے کا سلسلہ جاری ہے، پولنگ شروع ہونے سے قبل ہی کنٹرول روم کو شکایات ملنےلگی تھیں۔
شکایات کی نوعیت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ پولنگ سے قبل ہی انتخابی عملے کی جانب داری کی شکایات ملیں، یو سی 28 کراچی کے امیدوار انتخاب عالم سوری نے عملے کی جانبداری کی شکایت کی۔