05 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.......سندھ اور پنجاب میں آج شروع ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے تیسرے اور آخری مرحلے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ووٹرز اپنے ہمرا ہ اصل شناختی کارڈ لے کر آئیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس، آفس کارڈ یا شناختی کارڈکی کاپی پر ووٹ کاسٹ نہیں ہوگا البتہ زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکے گا۔ ووٹ کی تفصیل8300پرشناختی کارڈنمبرایس ایم ایس کرکےحاصل کی جاسکتی ہے۔
بیلٹ پیپرز کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ووٹرز کو سندھ میں3 اورپنجاب میں2 بیلٹ پیپرز جاری ہوں گے، پنجاب میں چیئرمین، وائس چیئرمین کیلئے ووٹرز کو سندھ میں3اور پنجاب میں 2بیلٹ پیپرز جاری ہوں گے،چیئرمین، وائس چیئرمین کیلئے نیلے رنگ کا بیلٹ پیپر ہوگا، جنرل کونسلر کیلئے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر دیا جائے گا، میونسپل کمیٹی ممبر کو صرف ایک سفید رنگ کا بیلٹ پیپر دیاجائے گا۔
سندھ میں چیئرمین، وائس چیئرمین کیلئے سبز، جنرل کونسلر کیلئے آف وائٹ بیلٹ پیپر ہوگا، ضلع کونسل کیلئے نیلے رنگ کا بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔