05 دسمبر ، 2015
راجن پور.......راجن پور میں 80سالہ بزرگ کو ووٹر لسٹ میں مردہ قرار دیدیا گیا۔
راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن کے وارڈ نمبر 8 میں 80سال سے زائد عمر کے بزرگ جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ انہیں ووٹر لسٹ میں مردہ قرار دیا گیا ہے۔
بزرگ ووٹر خود کو مردہ قرار دیے جانے پر صدمے کی کیفیت میں نظر آئے جنہوں نے اس صورت حال پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔