05 دسمبر ، 2015
کراچی......سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےتیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا۔ راولپنڈی،سیالکوٹ سمیت پنجاب کے 12اضلاع میں بھی پولنگ جاری ہے۔
صبح 7بجے شروع ہونے والا انتخابات کا عمل ساڑھے5بجےتک بغیرکسی وقفے کےساڑھے 10 گھنٹے جاری رہے گا۔
روایتی گہما گہمی کےساتھ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا،کراچی کے چھ اضلاع ضلع وسطی،غربی،جنوبی،شرقی،کورنگی اورملیرمیں لوگ اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ ڈالنےپولنگ اسٹیشنز پہنچ رہے ہیں۔
کہیں پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکاررہی ہے تو کہیں پولنگ کا عملہ نہیں بروقت نہ پہنچا،کہیں پولنگ بوتھ ہی قائم نہ ہو سکے تو کہیں انتخابی سامان وقت پر نہ پہنچ سکا۔ضلع ملیرکے بیشترپولنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش کے باعث پولنگ عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بلدیاتی انتخابات کے دوران رینجرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہیں،الیکشن کمیشن نے ووٹرزکو اصل شناختی کارڈ لانے کی ہدایت کی ہے۔ڈرائیونگ لائسنس،آفس کارڈیاشناختی کارڈکی کاپی پر ووٹ کاسٹ نہیں ہوگا۔زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکے گا۔
پنجاب کے 12اضلاع راولپنڈی، سیالکوٹ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، بہاولپور، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، نارووال، خوشاب اور جھنگ میں بھی پولنگ جاری ہے۔
پاکستان کی سب سےبڑی ٹرانسمیشن جیو نیوز کے الیکشن ہیڈکوارٹرسے براہ راست پیش کی جارہی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے ہر لمحے، ہر پل کی سب سے پہلے خبر جیو نیوز پر۔