05 دسمبر ، 2015
کراچی .......شہر قائد کے 6 اضلاع کی 247 یونین کمیٹیوں کے لیے بلدیاتی انتخابات جاری ہیں۔ کراچی کے ضلع شرقی میں 31،غربی میں 46 ،جنوبی میں 31، سینٹرل میں 51، ملیر میں 13 اور کورنگی میں 37 یونین کمیٹیاں ہیں۔
انتخابات میں تقریباً 5 ہزار 483 امیدوار شریک ہیں جن کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 70 لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے۔ ووٹنگ کے عمل کیلئے 4 ہزار 144 پولنگ اسٹیشن میں 15 ہزار پولنگ بوتھقائم کیے گئے ہیں،جن میں 41 ہزار افراد پر مشتمل انتخابی عملہ فرائض انجام دے رہا ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔رینجرز اور پولیس بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنوں میں تعینات کی گئی ہے جبکہ فوج کے دستے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے اسٹینڈ بائی ہیں۔پولنگ شام ساڑھے 5بجے تک جاری رہے گی۔