پاکستان
05 دسمبر ، 2015

پولنگ پر امن طور پر جاری ہے،کراچی پولیس چیف

پولنگ پر امن طور پر جاری ہے،کراچی پولیس چیف

ثکراچی......افضل ندیم ڈوگر......کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں پولنگ پر امن طور پر جاری ہے،شہر کے کسی علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سی سی پی او کراچی مشتاق مہر کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس چاق و چوبند ہے۔

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل پرامن طور پر جاری ہے۔

مشتاق مہر کے مطابق بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عملہ تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوسکی، تاہم صبح دس بجے تک شہر کے کسی علاقے سے پولنگ رکنے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

مزید خبریں :