دنیا
05 دسمبر ، 2015

کیلی فورنیا حملے سے دہشت زدہ نہیں ،بارک اوباما

کیلی فورنیا حملے سے دہشت زدہ نہیں ،بارک اوباما

واشنگٹن.......امریکی صدرباراک اوباما کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا حملے سے دہشت زدہ نہیں ہوں گے، واقعے کی جڑوں تک پہنچیں گے، ہتھیاروں کے باآسانی حصول کے خلاف سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

کیلی فورنیا کے علاقے سین برناڈینومیں فائرنگ کوتفتیش کار دہشتگردی کے واقعے کے طورپردیکھ رہے ہیں ، ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ ممکنہ طور پر داعش سے متاثر ہوکر کیا گیا تاہم ابھی اس کے شواہد نہیں ملے ہیں، رضوان فاروق کے داعش سے تعلق اور تاشفین ملک کی داعش کے رہنما سے بیعت کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں

دوسری طرف تاشفین ملک کے ایک رشتےدار کا کہنا ہے کہ تاشفین آٹھ سال پہلے بی فارمیسی کرنے پاکستان آئی تھیں، تاشفین کے والد گلزاراحمد تیس سال پہلے سعودی عرب چلے گئے تھے اور پھر وہاں سے امریکا منتقل ہوگئے ، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سید فاروق گزشتہ سال سعودی عرب میں تاشفین ملک سے شادی کے بعد بنیاد پرستوں میں شامل ہوگیا تھا، فاروق کئی سال پہلے بیرون ملک موجود مشتبہ دہشت گردوں سے بھی رابطے میں تھا اورامریکا میں بھی شدت پسندوں سے رابطے میں تھا، امریکی صدرباراک اوباما کا کہنا ہے کہ داعش اور دوسرے دہشتگرد گروپ امریکا اورپوری دنیا میں لوگوں کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے سرگرم ہیں،عالمی برادری کومل کر نفرت پھیلانے والے نظریات سے لوگوں کو بچانا ہوگا،کیلی فورنیامیں بدھ کو معذروں کے ادارے میں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک اور21 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :