06 دسمبر ، 2015
کابل......تحریک طالبان افغانستان کے رہنما ملا اختر منصور کا نیا آڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے زخمی یا مارے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
نئے آڈیو پیغام میں ملا اختر منصور نے طالبان کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد قرار دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اور اپنوں کے درمیان ہیں، اُن کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔
ملا اخترمنصور نے کہا کہ طالبان میں نظریاتی اختلافات ہیں، اس کا حل جلد نکال لیا جائے گا۔
سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملا اختر منصور کی آواز سن رکھی ہے، انہوں نے اس کے اصل ہونے کی تصدیق کی ہے ۔