06 دسمبر ، 2015
لندن......لندن کے زیرزمین ریلوےاسٹیشن میں چاقو کے وار سےلوگوں کوزخمی کرنے والےمشتبہ دہشتگرد کوگرفتارکرلیاگیاہے۔
عینی شاہدین کاکہناہےکہ حملہ آورنعرے لگارہاتھاکہ وہ یہ کارروائی ’’شام ‘‘کےنام پرکررہاہے۔
ایسٹ لندن کے لیٹن اسٹون انڈرگراؤنڈریلوےاسٹیشن میں لوگوں سے چاقو پرحملےکی واردات نے شہریوں کودہشت ذدہ کردیاہے۔
پولیس نےٹیزر کی مدد سے اس شخص کونیچےگرایااورچاقو چھین کراسےگرفتارکرلیا۔یہ واقعہ برطانیہ میں شام 7بجے پیش آیاجب لوگ دفاترسےگھروں کولوٹتےہیں۔حملےسےزخمی تینوں افرادکی حالت خطرےسےباہرہے۔
پولیس نے واقعہ کودہشتگردی قراردیاہے اور ملزم کوایسٹ لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیاہےتاہم حملہ آورکی شناخت فوری طورپرظاہرنہیں کی گئی۔
فرانس اورامریکاکےبعد برطانیہ میں بھی دہشتگردی کاخدشہ ظاہرکیاجارہاتھااور لیٹن اسٹون ٹیوب اسٹیشن پرحملےکےبعد برطانیہ کی انسداددہشتگردی کمانڈیونٹ کےسربراہ رچرڈوالٹن نےلوگوں کوخبردارکیاہے کہ وہ الرٹ رہیں۔
چاقو سےحملےکی واردات کےبعدلیٹن اسٹون ٹیوب اسٹیشن بندکردیا گیا جس کے سبب سینٹرل لائنزپرٹرینیں التواکاشکارہوگئی ہیں۔