دنیا
06 دسمبر ، 2015

امریکی صدر اوباما کل قوم سے اہم خطاب کریں گے

امریکی صدر اوباما کل قوم سے اہم خطاب کریں گے

واشنگٹن......کیلیفورنیا حملے کے بعد امر یکی صدر براک اوباما پیر کو قوم سے اہم خطاب کریں گے ۔ دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں سے امریکی شہریوں کو اعتماد میں لیں گے ۔

یہ خطاب پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے اوول میں ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما اپنے خطاب میں دہشت گردی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے امریکی اقدامات کا ذکر کریں گے۔

صدر اوباما کے خطاب کو اس لیے بھی اہمیت دی جارہی ہے کہ پیرس حملوں کے بعدتھنکس گونگ کے موقع پر انہوں نے قوم کو یقین دلایا تھا کہ امریکا میں حملوں کا کوئی امکان نہیں ۔

ان کے اس بیان کے چند روز بعد ہی کیلیفورنیا میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آگیاجس کے بعد اب اوباما قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔

مزید خبریں :