کاروبار
06 دسمبر ، 2015

لاہور:کسٹمز انٹیلی جنس حکام کاایک گودام پرچھاپا

لاہور:کسٹمز انٹیلی جنس حکام کاایک گودام پرچھاپا

لاہور.....کسٹمز انٹیلی جنس حکام نےلاہور کےایک گودام پرچھاپا مارکر پونے 7کروڑروپے مالیت کے غیرملکی برانڈکے سگریٹ اور گٹکا برآمدکرلیا،پلازے کا مالک اور ساتھی فرار ہوگئے۔

کسٹمز حکام کےمطابق ہفتے کی رات یہ چھاپاخفیہ اطلاع پرانارکلی بازار سے ملحقہ ایبک روڈ پرواقع ایک پلازے میں مارا گیا۔کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے42 لاکھ روپے مالیت کےغیرملکی سگریٹ کے 450 کارٹنز کےعلاوہ گٹکا، زعفرانی پتی اور شیشہ فلیور کے 53 بیگزبھی قبضے میں لے لئے۔

پلازے کا مالک ظہور اور اس کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے،جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کسٹمز حکام کا دعویٰ ہے کہ مالیت اور مقدار کے حساب سےلاہورمیں یہ سب سے بڑا چھاپا ہے۔

مزید خبریں :