06 دسمبر ، 2015
لاہور.....پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی ن لیگ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کا دوسرا نمبر ،پنجاب میں آزاد امیدواروں کی بھی بڑی تعداد کامیاب ہوئی ۔
پنجاب کے12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج آرہے ہیں ۔کل 2507میں سے2466 نشستوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں ۔ان میں سے ضلع کونسل کے کل 1151 میں سے 1124 نشستوں کے نتائج ہیں ۔ان کے مطابق مسلم لیگ ن 471 سیٹوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔آزاد امیدواروں نے 448 نشستیں حاصل کیں ہیں جبکہ تحریک انصاف کی 114نشستیں اور پیپلزپارٹی نے 84 نشستیں حاصل کر چکی ہے۔
اسی طرح میونسپل کارپوریشن کی 184نشستوں میں سے 107پر ن لیگ کامیاب کا جشن منا رہی ہے۔42 سیٹیں آزاد امیدواروں کے حصے میں آئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کو 24 نشستیں ملی ہیں ۔پیپلزپارٹی اور عوامی مسلم لیگ ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
دوسری جانب میونسل کمیٹی کی کل 1172 میں سے 1167نشستوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق آزاد امیدواروں کی 543 نشستیں، ن لیگ کی 464 نشستیں، پی ٹی آئی کی 119 نشستیں اور پیپلزپارٹی کی 15 نشستیں پر کامیابی ہوئی ہے۔
اسکے علاوہ ق لیگ کو 6، راہ حق کو 12جماعت اسلامی کو 3، جبکہ جے یو آئی ف کی 2نشستیں حاصل ہوسکی ہیں ۔میونسل کمیٹی کی 5نشستوں پر انتخابات کے نتائج ملتوی کر دئیے گئے۔