06 دسمبر ، 2015
ہالہ......اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےکہاہےکہ رینجرز کا کوئی اختیار نہیں ، بلکہ اختیارات قانون کے ہیں۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کریں گے۔
مخدوم ہاؤس ہالا میں پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کی فاتحہ چہلم کی تقریب ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قائدین نے شرکت کی اور مرحوم کےایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
خورشید شاہ نےکہا کہ مخدوم خاندان کو قومی اسمبلی کی نشست دینے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب سے مسلم لیگ ن نمبر ون اور پیپلزپارٹی نمبر ٹو ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو متاثر نہ کیاجائے۔ پانچ دس سیاستداں پکڑنے سے ریاست کو فائدہ نہیں نقصان ہوگا۔