06 دسمبر ، 2015
کراچی......مایہ ناز شاعر نواب جمیل الدین عالی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اُن کے اہل خانہ نے دُعائیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور مشہورشاعرامجد اسلام امجد نے شرکت کی-
مایہ ناز شاعر نوابزادہ مرزا جمیل الدین عالی 20 جنوری 1925ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ جمیل الدین عالی کی متعدد تصانیف شائع ہوچکی ہیں۔ ان کو بہت سے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ آپ کو 1989ء میں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی بھی ملا۔ جمیل الدین عالی کا انتقال 23 نومبر 2015 کو ہوا ۔ نوابزادہ عالی کے اہل خانہ کی جانب سے دُعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور نوابزادہ جمیل الدین عالی کو خراج تحسین پیش کیا-
تقریب کے اختتام پر تمام حاضرین نے یادگار کتاب میں تعریفی کلمات درج کیئے۔ تقریب میں شامل ہونے والوں کا کہنا تھا کہ نواب زادہ عالی جس طرح کئی سطحوں پر زندگی گزارتے ہیں ویسے ہی ان کی تخلیقی اظہار کئی سطحوں پر ہوتا رہتا ہے۔ ان کے لکھے گئے مشہور نغمے جیوے جیوے پاکستان، جو نام وہی پہچان پاکستان پاکستان اور ہم مائیں ہم بہنیں ہم بیٹیاںشامل ہیںپاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔