پاکستان
06 دسمبر ، 2015

کراچی کا میئر کون ہوگا، ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وسیم اختر

کراچی کا میئر کون ہوگا، ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وسیم اختر

کراچی........ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نےکہا ہے کہ کراچی کے میئر کی ذمہ داری کسے سونپی جائے گی اس بارےمیں فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی ، تاہم ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں کیا ۔

جیو نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتےہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر نےکہاکہ متحدہ کا مینڈیٹ ہر الیکشن میں بڑھ رہا ہے ، اب اس بحث کو ختم ہونا چاہیے کہ کیوں ووٹ ملا، کراچی کے لوگ متحدہ کو ووٹ دیتے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ میئر کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی ، ان کے ساتھ دیگر ساتھی بھی چیئرمین کے الیکشن میں جیتے ہیں۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نےکہاکہ وہ یہ تو تسلیم کرتے ہیں کہ متحدہ کوووٹ پڑا ہے لیکن الیکشن نظام پر ان کے تحفظات برقرار ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ پی ٹی آئی کو مسترد کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی میں کچھ ان کے دوستوں نے بھی حالات خراب کیے اور کچھ آپریشن کراچی پر بھی انہیں تحفظات تھے، لیکن قومی مفاد کی خاطر اسے قبول کیا ، اگلے الیکشن میں پیپلزپارٹی پھر نظر آئے گی۔

ن لیگ کےرہنما جاوید لطیف نےکہاکہ بلدیاتی انتخابات میں عام انتخابات کے نتائج کا عکس ہی نظر آیا ہے ، جس نے اس تاثر کو زائل کردیا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :