پاکستان
06 دسمبر ، 2015

پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات

پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات

اسلام آباد......... ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں نے بینکاک میں ملاقات کی ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں مشیروں کی ملاقات پیرس میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے تناظر میں ہوئی، ملاقات تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں امن ،سلامتی اور دہشت گردی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی، جموں و کشمیر اور ایل او سی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :