پاکستان
06 دسمبر ، 2015

پی ٹی آئی کے خاتمے کیلئے عمران خان ہی کافی ہیں،جاوید ہاشمی

پی ٹی آئی کے خاتمے کیلئے عمران خان ہی کافی ہیں،جاوید ہاشمی

ملتان........سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کسی کو تحریک انصاف کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں ، یہ کام کرنے کے لیے عمران خان خود ہی کافی ہیں۔

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ کل کے الیکشن میں تحریک انصاف اپنے گڑھ روالپنڈی اور ملتان میں ہی ہار گئی، لوگ تحریک انصاف اور اس کی قیادت سے بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لیے اگلا مرحلہ اس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو گا، پاکستان کو سیاسی طور پر متحدہ قومی موومنٹ کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :