پاکستان
06 دسمبر ، 2015

عمران فاروق کیس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، چودھری نثار

عمران فاروق کیس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، چودھری نثار

اسلام آباد......... وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران فاروق کیس کا حکومت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، حکومت پاکستان نے عمران فاروق قتل کیس کی ایف آئی آر درج کرنے کی صرف اجازت دی ہے، عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کیلئے نئی جے آئی ٹی بنائی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے، عمران فاروق قتل کیس کی ایف آئی آر درج کرنے کے وقت کا تعین بھی جے آئی ٹی نے کیا، نئی جے آئی ٹی کی بنیاد پرعمران فاروق قتل کی تحقیقات آگے بڑھے گی،اگرضرورت محسوس ہوئی تو معلومات کے لیے اسکاٹ لینڈیارڈ سے رابطہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کے کئی مراحل سے وزیراعظم بھی لاعلم تھے، کسی بھی مقدمے کی مدعی حکومت نہیں ریاست ہوتی ہے، برطانوی اداروں کو اس معاملے پر اعتماد میں لیا گیا ہے، یہ انوکھا کیس ہے، ملزم پاکستان میں ہے، بینک ٹرانزیکشنز یہاں ہوئیں، واقعہ لندن میں ہوا، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تعاون جاری رہیگا۔

مزید خبریں :