پاکستان
26 مئی ، 2012

86پاکستانی سفارتخانوں میں نادرا اور پاسپورٹ دفاتر نہیں، رحمان ملک

86پاکستانی سفارتخانوں میں نادرا اور پاسپورٹ دفاتر نہیں، رحمان ملک

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ 86 پاکستانی سفارتخانوں میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر موجود نہیں،آئندہ 6 ماہ کے دوران 30 ملکوں میں یہ دفاترقائم کئے جائیں گے۔ اسلام آباد میں بیرون ملک پاکستا نیوں کے نادرا اور پاسپورٹ سے متعلق مسائل پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ اگلے 2 ماہ میں جنوبی افریقا، کینیا، نائیجیریا، یونان، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور برمنگھم میں پاسپورٹ کے دفاتر قائم کردیئے جائیں گے، متحدہ عرب امارات کی 5 ریاستوں میں بھی دفاتر کھولے جائیں گے۔ رحمان ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بیگمات کو پاکستان اوریجن کارڈ کی سہولت بحال کرنے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :