پاکستان
26 مئی ، 2012

آئندہ چند روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ چند روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد … ملک کے میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، راول پنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ دادو میں آج بھی سورج آگ برساتا رہا، درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاڑکانہ میں درجہ حرارت 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، سخت گرمی میں سڑکیں اور بازار سنسان رہے۔ نوابشاہ، پڈعیدن اور موہنجودڑو میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد اور سکھر میں 44 ، حیدرآباد 43، لاہور اور ملتان 40، فیصل آباد 38، اسلام آباد 36 جبکہ کراچی اور پشاور میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں اور جنوبی پنجاب میں چند ایک مقامات پر آندھی، تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش چترال کے علاقے دروش میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :