27 مئی ، 2012
کوٹلی … آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لاکھوں شہید کشمیریوں کی یادگار ہے، کشمیر یوں کی شمولیت کے بغیر کوئی معاہدہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ کوٹلی اسٹیڈیم میں منعقدہ مسلم کانفرنس کے 79 ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر کی تقسیم کسی صورت قبو ل نہیں کر سکتے، زرداری حکومت کی کسی سازش سے مایوس ہوکر بھارتی فوج کو کشمیریوں پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے لیکن پاکستان کی دونوں بڑی جماعتیں کشمیر ایشو پر پسپا ہوچکی ہیں جس سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔